سفارتی سرگرمیوں میں پیش رفت، اسحاق ڈار کی حکام کو فالو اَپ کی ہدایت

07:14 PM, 4 Sep, 2026

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور حالیہ سفارتی روابط پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمت، حالیہ سفارتی روابط کے نتائج اور ان پر عملدرآمد کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں آئندہ اہم سفارتی روابط کا بھی جائزہ لیا گیا۔اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ترجیحی امور پر مؤثر رابطہ کاری اور طے شدہ معاملات پر بروقت فالو اَپ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری اقوام متحدہ نبیل منیر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں پر پیش رفت اور مستقبل کے اہم سفارتی روابط کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں