پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا اعلان

10:56 PM, 4 Sep, 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل مہنگا کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کے نرخ میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ قیمت کم ہونے کے بعد پیٹرول اب 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں