قلات کے علاقے سیاہ کمب میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق

قلات کے علاقے سیاہ کمب میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو

قلات: سیاہ کمب میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے سیاہ کمب میں کوئلے کی کان میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں کان میں کام کرنے والے 6 مزدور دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ مزدوروں کی لاشیں سول ہسپتال سوراب منتقل کردی گئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق سیاہ کمب میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرگئی جس سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کی لاشیں سول ہسپتال سوراب منتقل کردیں بعدازاںکارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔