تعمیراتی شعبے  کو صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا ،فردوس عاشق

 تعمیراتی شعبے  کو صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا ،فردوس عاشق


اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے  کہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے، تعمیراتی شعبے  کو صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا ۔

انہوں نے  ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے لیے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدنو اور ترقی کا پیغام ہے۔ مزدور طبقے سے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔

فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا  جبکہ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے، تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں  نے مزید کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔