ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم کر دیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا قیام: مقدمات این سی سی آئی اے کے حوالے

01:56 PM, 5 Apr, 2025

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اپنے سائبر ونگ کو ختم کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت سائبر ونگ کے تمام افسران اور عملہ اب این سی سی آئی اے کے زیرِ نگرانی کام کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق، سائبر ونگ کے تمام زیرِ تفتیش مقدمات بھی این سی سی آئی اے کو منتقل کر دیے گئے ہیں، تاکہ ان کی تحقیقات کو بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، سائبر ونگ کے افسران اپنے موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھیں گے۔

یہ فیصلہ سائبر کرائمز کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنانے اور تحقیقات میں تیزی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قیام کا مقصد سائبر کرائمز کے تدارک اور ان کی تیز رفتار تحقیقات کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانا ہے۔

مزیدخبریں