لاہور: پنجاب حکومت نے تھیٹرز کلچر میں فحاشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب، عظمیٰ بخاری نے اس بات کا اعلان کیا کہ تھیٹرز کی مانیٹرنگ اور متعلقہ اختیارات ضلعی انتظامیہ سے لے کر محکمہ انفارمیشن پنجاب کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھیٹرز میں فحاشی کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے پنجاب میں تھیٹرز اور ڈراموں کے ذریعے فحاشی کا پھیلاؤ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ جلد مکمل ہو گا اور اس پر کام جاری ہے تاکہ اس مسئلے کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔