دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کردی گئی

دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کردی گئی

کراچی:سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے جس میں 72 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ریڈ بک کا یہ آٹھواں ایڈیشن حساس اداروں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کے ایڈیشن میں 90 سے زائد دہشت گردوں کے نام موجود تھے۔

ریڈ بک میں داعش، القاعدہ، لشکر جھنگوی اور جنداللہ کے دہشتگردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔کالعدم تحریک طالبان کے 16، لشکر جھنگوی کے 11، جنداللہ کے 8، اور القاعدہ کے 9 دہشتگردوں کے نام بھی ریڈ بک میں موجود ہیں۔

سب سے زیادہ انعامی رقم ایک کروڑ روپے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم مطلع الرحمان کے سر کی ہے۔ جبکہ مختلف جرائم میں 63 دہشتگردوں پر کروڑوں روپے انعام رکھا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں