حمزہ شہباز کیخلاف ثبوت ہیں الیکشن کمیشن جا رہی ہوں: عائشہ احد

حمزہ شہباز کیخلاف ثبوت ہیں الیکشن کمیشن جا رہی ہوں: عائشہ احد

لاہور:پی ٹی آئی کی رہنما فردوس عاشق اعوان  اور  یاسمین راشد نے  عائشہ احد کے ہمراہ پریس کانفرنس  کی جس میں عائشہ احد نے کہا کہ سات سال سے عدالتوں کے چکرکاٹ رہی ہوں.انہوں نے کہا کہ میرے پاس بھی سب کے پیغامات موجود ہیں.

عائشہ احسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ کیا میں کسی کی بہن اوربیٹی نہیں؟ ایک پارلیمانی کمیٹی خان صاحب اورگلالئی کے لیے بنائی گئی ہے.دوسری کمیٹی میرے اورحمزہ شہبازکے لیے بنائی جائے.عائشہ احد نے میاں صاحب سے پوچھا کہ میاں صاحب اپنے گھر کی بہو کے لیے کمیٹی کب بنائیں گے؟عائشہ احد نے دعویٰ کیا ہے کہ 2010 میں میری شادی حمزہ شہباز سے ہوئی.میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں اور نہ ہی میری ڈیمانڈ پیسہ ہے.عائشہ احد نے کہا کہ ہمارے معاملات کا نوازشریف اورکلثوم نوازکوبھی پتا ہے اور میرے پاس حمزہ کے خلاف ثبوت ہیں الیکشن کمیشن میں جارہی ہوں.

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے بات کرتے ہوئے کہا  کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے.

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں