افغانستان نے سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

12:41 PM, 5 Aug, 2025

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں راشد خان کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ کئی نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس میں افغانستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس سیریز کے فوراً بعد ایشیا کپ کا آغاز ہوگا، جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کے لیے دو ہفتے کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، جس کے اختتام پر حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:

راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، گل بدین نائب، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، نوین الحق، صدیق اللہ، وافی اللہ، ننگیال خروٹی، شراف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمدزئی اور بشیر احمد۔

افغان ٹیم ان دونوں ایونٹس میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی خواہش مند ہے، اور امید ہے کہ حتمی اسکواڈ نوجوان توانائی اور تجربے کا امتزاج ہوگا۔

مزیدخبریں