اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل سمیت9 ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
ای سی پی نے 5 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق تمام ارکان کو قید کی سزا ہو چکی ہے۔
عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار!#NeoNews #BreakingNews #PTI pic.twitter.com/Ys3H6hxEmi
— Neo News (@NeoNewsUR) August 5, 2025
نوٹیفکیشن کے بعد ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا اور ان کی اسمبلی و سینیٹ کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔نااہل قرار دیے گئے ارکان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔
یہ اقدام عدالتی فیصلوں کی بنیاد پر آئین اور الیکشن قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔