نورا فتحی نے یاسین بونو سے تعلق کی حقیقت واضح کر دی

02:32 PM, 5 Aug, 2026

ممبئی : بالی ووڈ کی اداکارہ، ڈانسر اور گلوکارہ نورا فتحی نے مراکشی فٹبالر یاسین بونو کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نورا نے کہا کہ وہ یاسین بونو کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، جبکہ گزشتہ چند ماہ میں ان کے درمیان رابطہ بڑھا ہے۔ انہوں نے یاسین کو نہایت عاجز، شائستہ اور محنتی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی توجہ مکمل طور پر فٹبال اور تربیت پر رکھتے ہیں۔

نورا کا کہنا تھا کہ یاسین بونو دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شامل ہیں اور انہیں ان کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے برعکس ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے۔

یاد رہے کہ یاسین بونو اس وقت سعودی کلب الہلال اور مراکش کی قومی فٹبال ٹیم کے لیے بطور گول کیپر کھیل رہے ہیں۔

مزیدخبریں