مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر کے دو انتخابی حلقوں کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 27 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نورین عارف کامیاب ہو گئی ہیں، جبکہ ایل اے 28 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بازل نقوی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
دوسری جانب، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ نئی کابینہ مختصر اور تجربہ کار ارکان پر مشتمل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں سے کامیاب ہونے والے ارکان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وزارتوں کی تقسیم پر مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔