ایران امریکا معاہدے کی خبروں کا اثر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

12:25 PM, 5 Aug, 2026

لندن :ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 8 گھنٹوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 9 فیصد تک کم ہو گئیں۔

عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 78 سینٹ کی کمی کے بعد 74 ڈالر 99 سینٹ فی بیرل پر آ گئی، جبکہ برینٹ کروڈ 63 سینٹ سستا ہو کر 78 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہو گیا۔

دوسری جانب مربن کروڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، جو 4 ڈالر 19 سینٹ کمی کے بعد 76 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری یا ممکنہ معاہدے کی توقعات عالمی توانائی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں