اسلام وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا مکمل سیٹ اپ موجود نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر فعال ادارہ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد میں دو نئے انڈر پاسز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہری سہولت کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔