اسحاق ڈار کی اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

02:45 PM, 5 Aug, 2026

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے عمان میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی حمایت پر اردن کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں