بھارتی اداکار جاوید جعفری 54 برس کے ہوگئے

بھارتی اداکار جاوید جعفری 54 برس کے ہوگئے

مایہ ناز بالی ووڈ ادکار جاوید جعفری 54برس کے ہو گئے۔ وہ ہندوستان کے مشہور اداکار، کامیڈین سمیت وائس آرٹسٹ ، گلوکار اور ریڈیو میزبان بھی ہیں۔ ان کا پورا نام سید احمد جاوید جعفری ہے۔
وہ ماضی کے معروف کامیڈین جگدیپ کے بیٹے ہیں۔اداکار جاوید جعفری نے 1985 میں بالی وڈ میں قدم رکھا۔ کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے بہترین کردار ادا کئے۔ کامیڈی فلموں میں جاوید جعفری اپنی اداکاری سے جان ڈال دیتے ہیں۔جاوید کو ان کی بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔
جاویدجعفری کی حالیہ فلم ' بینگ بینگ' تھی۔موصوف ہندوستان کی سیاست میں بھی کردار ادا کرچکے ہیں۔ وہ پچھلے کئی برسوں سے مشہور سیاسی جماعت 'عام آدمی پارٹی' میں شامل ہیں۔