محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

غزہ : اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں میں مصالحت اور بیت المقدس کے بارے میں ممکنہ امریکی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا  گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ اور صدرعباس کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی صدر کے ممکنہ اقدام کے رد عمل میں متفقہ موقف اختیار کرنے پر  زور  دیا  گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کافی دیر تک جاری رہی۔ دونوں رہنماوں نے ممکنہ طور پر امریکی اقدام، فلسطینی قوم کو درپیش چیلنجز  اور قومی مصالحت کو آگے بڑھانے کے لیے فلسطینی قوم کی صف بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے ممکنہ فیصلے کو مسترد کردیا اور کہا   کہ فلسطینی القدس سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہوں گے۔ امریکی اقدام قضیہ فلسطین کے حل کی مساعی کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہوگا۔

مصنف کے بارے میں