دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے : وزیر داخلہ بلوچستان

دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے : وزیر داخلہ بلوچستان


کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آخری دہشت گرد تک جائیں گے، دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو ان کے کئی سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد پولیس افروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے، افغانستان سے خود کش بمبار کولا نے والا بھی گرفتار کرلیا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آخری دہشت گرد تک جائیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔