دہلی ٹیسٹ: سری لنکا کو جیتنے کیلئے 7 وکٹوں پر 379 رنز درکار

دہلی ٹیسٹ: سری لنکا کو جیتنے کیلئے 7 وکٹوں پر 379 رنز درکار

دہلی: بھارت اور سری لنکاکے درمیان کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے اپنی گرفت مضبوط بنالی ، اسے جیت کے لئے 7وکٹ درکار جبکہ سری لنکاکو میچ کے آخری روز جیتنے کے لئے 379رنز بنانا ہوں گے۔
دہلی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے کھیل کا آغاز9وکٹ کے نقصان پر 356رنز سے دوبارہ شروع کی تو اس کے مجموعے پر صرف 17رنز کا ہی اضافہ ہوسکا،پوری ٹیم 373رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اور اسے بھارت کی اننگ سے 163رنز کاخسارہ رہا۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 5وکٹ پر246رنز بناتے ہوئے ٹیم ڈیکلئر کر دی اور سری لنکا کو جیتنے کے لئے 410کا ہدف دیا۔بھارت کی اننگ میں شیکھر دھون نے 67جبکہ کپتان ویرات کوہلی اورروہت شرما نے انفرادی حثییت میں نصف سنچریز سکور کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکاکی ٹیم آغاز سے ہی دبا ? کا شکار رہی اور محض 31تک اس کے تین اہم بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔تین میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،سیریز کا پہلا میچ ڈراہو گیا تھا۔