سرکاری اداروں کو کاغذ سے پاک کرنے کی مہم ’ ڈیجیٹل پاکستان‘ کا افتتاح آج ہوگا

08:14 AM, 5 Dec, 2019

اکستان کے سرکاری دفاتر کو کاغذ سے پاک کرکے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی مہم کی افتتاحی تقریب آج ہوگی۔

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو کاغذسے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان آج ’ ڈیجیٹل پاکستان‘ مہم کا آغاز کریں گے ۔ مذکورہ مہم کے تحت حکومتی اداروں کوکاغذوں سے پاک کرکے سرکاری اداروں کے درمیان خط وکتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا، ’ڈیجیٹل پاکستان‘ مہم کی افتتاحی تقریب آج وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگی۔

خیال رہے کہ ’ڈیجیٹل پاکستان‘ منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے اگست میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹاسک سونپا تھا جس نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر 3 ماہ میں کام مکمل کیا ہے۔

مزیدخبریں