چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا پنجاب میں کام کرنے سے پھر انکار

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا پنجاب میں کام کرنے سے پھر انکار

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں کام کرنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا اور مزید چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کامران علی افضل کی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہورہی ہے تاہم انہوں نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو مزید 130روز کی چھٹی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ 
کامران علی افضل کی جانب سے 130روز بیرون ملک ایکس لیو کےلئے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پہلے ہی کامران علی افضل کی دو بار ایک، ایک ماہ کی چھٹی منظور کر چکے ہیں اور عبداللہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے چھ اگست کو پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ربڑ سٹیمپ بن کر کام نہیں کر سکتا اس لئے کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

مصنف کے بارے میں