اسرائیلی فوج کی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری، 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو گھیرے میں لے لیا

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں 2 اسکولوں پر بمباری، 50 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے 2 اسکولوں پر بمباری کے بعد 50 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسکولوں میں لاکھوں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔

جبکہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 700 فلسطینی شہید کیے گئے۔

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف کارروائی کے لیے زمینی آپریشن  کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا، درجنوں ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس پہنچا دیے ۔

یاد رہے کہ جنوبی غزہ کے خان یونس میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں نے شمالی غزہ سے نقل مکانی کی تھی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ  کے علاقوں کو چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیل نے شمالی غزہ میں زمینی حملے کر کے فوج تعینات کی تھی، اور فلسطینیوں کو جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کا سب سے بڑا کیمپ جبالیہ پہلے ہی 7 اکتوبر سے متعدد بار اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی شہید اور بنیادی ڈھانچے تباہ ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں