لندن : برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے داخلوں کے دروازے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یونیورسٹی آف چیسٹر، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، اور کوونٹری یونیورسٹی سمیت 9 برطانوی جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلوں کا عمل روک دیا ہے۔
یہ اقدام پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی جانب سے برطانیہ میں سیاسی پناہ (پناہ گزینی) کی درخواستوں میں اضافے کو سامنے رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ برس پاکستان اسائلم کی درخواستیں دینے والے ممالک میں سب سے اوپر تھا، جس کے نتیجے میں برطانوی جامعات نے اپنے داخلے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
برطانوی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے اس اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "ویزا سسٹم کو برطانیہ میں قیام کے لیے بیک ڈور کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔" ان کا کہنا تھا کہ اگر طلبہ کو برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے دیے جاتے ہیں تو یہ مقصد صرف تعلیمی ہے، نہ کہ سیاسی پناہ کے لیے۔