اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیلی فوجی کارروائی پر شدید ردعمل

01:57 PM, 5 Dec, 2025

نیویارک : اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں گوتریس نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا ہے، اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے اور اس کارروائی کے اثرات شہر کی شہری آبادی تک پہنچے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اور اس میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ موجودہ شواہد سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں