ترکیہ: عدالت کا ملازم لاکر سے ایک ارب روپے کا قیمتی سامان چرا کر برطانیہ فرار ہو گیا

12:44 PM, 5 Dec, 2025

استنبول :  ترکیہ میں ایک عدالتی ملازم نے عدالت کے لاکر سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان چرا کر برطانیہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، اس ملازم نے ضبط شدہ سونے کی اینٹیں، سونے کے سکّے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چوری کیں۔

یہ واردات 13 نومبر کی صبح 7:40 بجے ہوئی، جب سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم نے عدالت کے لاکر سے سامان نکال کر اسے اپنی رہائش گاہ پر لے آیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کا سراغ لگایا۔ تاہم، چوری کے بعد 19 نومبر کو ملزم نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ برطانیہ روانہ ہو کر وہاں پناہ لے لی۔

پولیس نے اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس ملزم کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی سطح پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ عدلیہ کے اندرونی نظام کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے اور اس کے بعد سے عدالتی ملازمین کے حوالے سے سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں