سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر مہم چلانے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے، عطا تارڑ

03:06 PM, 5 Dec, 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے نوٹیفکیشن سے متعلق بے بنیاد مہم چلانے والوں، خصوصاً بڑے سینئر صحافیوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والے بھی شرمندگی محسوس کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیا ہے اور حکومت کی جانب سے کی گئی اسٹرکچرل تبدیلیوں نے دشمن کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کے لیے متحدہ کمانڈ سسٹم قائم کر دیا گیا ہے اور "ہمیں جنگ میں فتح حاصل ہوئی ہے"۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ بنا دی گئی ہیں، جس کے بعد دشمن کی جرات نہیں رہے گی۔

یاد رہے کہ چند ٹی وی چینلز نے قبل از وقت غلط نوٹیفکیشن نشر کیا تھا جسے بعد میں درست کر کے اداروں نے معذرت بھی کی تھی۔

مزیدخبریں