اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نرم زبان استعمال کی تھی، لیکن آج ریاست نے اپنے موقف کو واضح طور پر پیش کر دیا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنایا جائے گا اور ملک دشمن بیانیے کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ ریاست کی طرف سے دیا گیا یہ جواب تمام شہریوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ قانون اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔