سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا

07:09 PM, 5 Dec, 2025

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور آج ایک بار پھر قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے فی اونس سونا 4 ہزار 221 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں