طیارہ گرائے جانے کے بعد روسی طیاروں کی بمباری سے 30باغی ہلاک

طیارہ گرائے جانے کے بعد روسی طیاروں کی بمباری سے 30باغی ہلاک

دمشق:گزشتہ روز  شامی جنگجوؤں کی طرف سے روسی طیارے کو مار گرائے جانے کے  بعد روسی فوج نے علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شامی جنگجوؤں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پائلٹ بھی مارا گیا۔ شامی باغیوں نے صوبہ ادلیب میں روس کے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز تباہ ہوگیا، راکٹ لگنے کے بعد پائلٹ نے جہاز قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پائلٹ طیارے سے باہر نکل آیا۔زمین پر جیٹ طیارے کے پائلٹ اورجنگجوؤں

کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ مارا گیا۔جنگجوئوں کی جانب سے فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں