فلم ”پدماوت“ 200 کروڑ کلب میں داخل ہو گئی

فلم ”پدماوت“ 200 کروڑ کلب میں داخل ہو گئی

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازعہ فلم ”پدماوت‘ ‘نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بھارتی باکس آفس پر دھوم مچا دی ۔
بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کئی ریاستوں میں پابندی کے باوجود باکس آفس پر تیزی سے کمائی کے ریکارڈ بنا رہی ہے۔فلم نے بھارت میں نمائش کے 11روز میں ہی 212 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرکے کروڑوں کی ڈبل سنچری کرلی ہے۔
فلم دنیا بھر میں بھی 131 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 405 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔فلم کی نمائش پر کئی بڑی ریاستوں میں اب بھی پابندی عائد ہے جس میں گجرات، مدھیا پردیش، پنجاب اور راجستھان شامل ہیں۔ انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے احتجاج واپس لینے کے بعد جلد ہی ان ریاستوں میں فلم کی نمائش کا امکان ہے اور فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ نمائش کی اجازت سے باکس ا?فس کمائی پر بھی بڑا اثر پڑے گا اور ممکن ہے کہ فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوجائے۔
واضح رہے کہ فلم 'پدماوت' میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
جبکہ رنویر سنگھ کی پہلی فلم ہے جو 200 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔