محسود قبائل کے دھرنے میں پیپلز پارٹی پر جوتوں کی بارش

محسود قبائل کے دھرنے میں پیپلز پارٹی پر جوتوں کی بارش

اسلام آباد : نقیب اللہ محسود کو انصاف دلانے کیلئے محسود قبائل کے دھرنے میں مشتعل افراد نے پیپلزپارٹی کے وفد پر جوتے اور بوتلیں پھینک دیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے 4 روز سے محسود قبائل کا دھرنا جاری ہے جس میں کراچی میں نقیب اللہ محسود کو ماوارائے عدالت قتل کرنے والے ایس ایس پی راو¿ انوار کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات شامل ہیں۔دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور وفود شرکت کے لیے آرہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد نے عامر فدا پراچا کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کی اور جیسے ہی وہ تقریر کے لیے اسٹیج پر پہنچے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی طرف جوتے اور پانی کی بوتلیں پھینکیں تاہم وہ محفوظ رہے اور ان کی زد میں نہیں آئے۔مشتعل مظاہرین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے مگر وہاں موجود قبائلی عمائدین نے مشتعل نوجوانوں کو اسٹیج کے سامنے سے ہٹا کر معاملہ رفع دفع کیا۔
یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے قبائلی عوام اسلام آباد میں جمع ہیں اور راو انوار کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات کے حق میں دھرنے دیئے بیٹھے ہیں۔