بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے ،صدر مملکت عارف علوی

بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے ،صدر مملکت عارف علوی
سورس: File photo

مظفرآباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی ایٹمی جنگ بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور قانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو آزادی کے حل کی طرف جانا چاہیے۔ْ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا بھارتی منصوبہ خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کہ بھارت اقلیتوں کے خلاف اقدامات کرکے خود کو آگ میں جھونک رہا ہے۔