تین ملکی سیریز ، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

09:18 AM, 5 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے آکلینڈ سے دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے اپنے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

تین ملکی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے قبل لاہور میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شریک ہیں، اور جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعے کو لاہور پہنچے گی۔ جنوبی افریقہ کا پہلا ٹریننگ سیشن ہفتے کو ہوگا۔

مزیدخبریں