پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق، امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لیے جائیں گے۔
صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی ہے کہ میٹرک کے امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے، مگر اب یہ 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 10 اپریل کے بجائے 7 مئی سے شروع ہوں گے۔
چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ یہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ امتحانات کے التوا کا مقصد رمضان کے دوران طلبہ کو اضافی سہولت فراہم کرنا ہے۔