راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا، براوو کو پیچھے چھوڑدیا

03:03 PM, 5 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کیپ ٹاؤن: افغانستان کے سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں راشد خان نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی، جس کے بعد وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے اس سپنر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 631 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ براوو نے 546 میچز میں 11183 گیندیں پھینک کر یہ وکٹیں حاصل کیں، جب کہ راشد خان نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کراتے ہوئے براوو کا ریکارڈ توڑا۔

راشد خان اس وقت جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں