کوئٹہ سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بحال

01:36 PM, 5 Feb, 2026

کوئٹہ : کوئٹہ سے اندرون صوبہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، 31 جنوری کو ہونے والے حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ پانچ دنوں سے معطل کی گئی ٹرین سروس اب مرحلہ وار دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو گئی، جس پر مسافروں نے راحت کا سانس لیا۔ اسی طرح، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی آج سے بحال کر دی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل ٹرین سروس آئندہ چند روز میں بحال کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں