آئی ایس پی آر کا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر "کشمیر ہے پاکستان" ترانہ جاری

12:34 PM, 5 Feb, 2026

راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ جاری کیا ہے، جو کشمیری عوام سے پاکستانیوں کی غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا بھرپور پیغام دیتا ہے۔ "کشمیر ہے پاکستان" کے بول اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔

اس ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور ان کے آزادی کے جذبے کو انتہائی مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد کو بھرپور طریقے سے سلام پیش کرتا ہے۔

مزیدخبریں