کراچی: جمعرات کو ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 14,800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 529,162 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 12,689 روپے مہنگا ہو کر 453,671 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 11,632 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 415,880 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 109 روپے بڑھ کر 9,255 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے اضافے کے ساتھ 7,934 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونا 148 ڈالر مہنگا ہو کر 5,064 ڈالر ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 1.09 ڈالر اضافے کے ساتھ 87.80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔