سابق ایئر چیف مارشل (ر) اصغر خان انتقال کر گئے

سابق ایئر چیف مارشل (ر) اصغر خان انتقال کر گئے

ایبٹ آباد: تحریک استقلال کے بانی اور پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ اصغر خان انتقال کر گئے ۔ 36 برس کی عمر میں ایئر چیف کے عہدے پر فائز ہوئے جس کی بنا پر کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ قرار دیے گئے۔

سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد تحریکِ استقلال کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی جس نے بھٹو دور میں سخت اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔

ایئر مارشل اصغر خان نے جنوری 2012 میں اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں ضم کر دی تھی۔ سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان گزشتہ کئی روز سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے ۔ آج صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں