پاکستان ہاکی میں بڑی پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں گئی

پاکستان ہاکی میں بڑی پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں گئی

اسلام آباد : پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر اور حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا منیجر مقرر کر دیا جبکہ عمران بٹ اور محمد ثقلین کوچز کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد سجاد کھوکھر نے سالانہ جنرل کونسل اجلاس کے بعد کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سالانہ کانگریس اطمینان بخش رہی۔کانگریس میں 84 ارکان نے شرکت کی۔ فیڈریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل شفاف ا سکروٹنی کریں گے ۔دھڑا سیاست نے ہاکی اور فیڈریشن کو نقصان پہنچایا۔ ہمارا ہدف کامن ویلتھ گیمز ، آئندہ ہاکی ورلڈ کپ اورچیمپیئنز ٹرافی ہے۔ ہاکی ورلڈ الیون رواں ماہ پاکستان آ رہی ہے جس سے کھیلنے کے بعد پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوگا۔