پاکستان کو نالائقوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، سعد رفیق

پاکستان کو نالائقوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، سعد رفیق
کیپشن: ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہو رہا ہے، سعد رفیق۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منی بجٹ آ رہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کر دیا ہے اور ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہو رہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا کیونکہ یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔