کوئی نہیں چاہتا کہ اس کی بیوی یا گرل فرینڈ پر سب کی نظر پڑے ، بھاگیہ شری

Bhagia shree indian actress
سورس: سکرین شارٹ

ممبئی ، بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری  کا کہنا ہے کہ مجھے آج پتہ چلا ہے کہ کوئی مرد نہیں چاہتا کہ اس کی گرل فرینڈ یا بیوی دوسروں کی نظر میں آئے ۔ بھاگیہ شری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب میں کم عمر تھی تو مجھے  وہ سب کچھ ملا جس کے لوگ ساری زندگی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری کو سلمان خان کے ساتھ فلم " میں نے پیار کیا " سے شہر ت ملی تھی ۔ یہ فلم بھاگیہ شری کو شہرت کی بلندیوں پر لے گئی تھی ۔ 19 سالہ بھاگیہ شیری کو بھارت اور بھارت سے باہر بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ۔ تاہم اس فلم کے سپرہٹ ہونے کے اگلے ہی سال بھاگیہ شری نے فلم پرڈیوسر فلمساز اور ادا کار ہمالیہ دسانی کے ساتھ شادی کرلی ۔ بھاگیہ شری نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ چار فلمیں کیں لیکن وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں ۔ 

ایک انٹرویو میں بھاگیہ شری کا کہنا تھا کہ  شادی کے بعد فلم " میں نے پیار کیا " کے ہدایتکار سورج برجاتیہ میرے پاس ایک سکرپٹ لے کر آئے لیکن میرے شوہر نے کہا کہ اس میں تبدیلی کریں او رلگا تار وہ سکرپٹ میں سات مرتبہ تبدیلی کرکے آئے ۔ اس دوران میرے شوہر نے مجھے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ تم میرے علاوہ کسی کے ساتھ فلم کرو جس  کے بعد میں نے سورج برجاتیہ  کو آٹھویں مرتبہ آنے پر کہہ ہی دیا کہ میں اب فلم نہیں کرسکتی ۔ 

بھاگیہ شری کا کہنا تھا کہ میں اس وقت صرف 19 سال کی تھی اور مجھے  علم ہی نہیں تھا کہ مجھے اس کم عمری میں اتنا کچھ مل گیا ہے جس کے لئے لوگ ساری زندگی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ میری فلموں سے دوری پر لوگ میرے شوہر کو برا بھلا کہتے ہوں گے جن کے کہنے پر میں فلموں سے دور ہوئی لیکن میں اپنے شوہر سے محبت کرتی تھی اور مجھے یہ اطمینان تھا کہ میں نے اس کی بات مانی ہے جس سے میں محبت کرتی ہوں ۔ اتنے سال گذرنے کے بعد مجھے آج پتہ چلا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے فلمیں کرنے سے منع کیوں کردیا حالانکہ اس وقت قسمت کی دیوی مجھ پر مہربان تھی عزت پیسہ سب کچھ میرے آگے پیچھے تھا  اور وہ وجہ یہ تھی کہ کوئی مرد بھی یہ نہیں چاہتا کہ اس کی بیوی یا گرل فرینڈ پر کسی اور کی نظر پڑے ۔