پاکستان کا وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

09:32 AM, 5 Jan, 2026

اسلام آباد :پاکستان نے وینزویلا میں جاری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وینزویلا میں مقیم پاکستانیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے

مزیدخبریں