لاہور:شدید دھند کے کم ہونے کے بعد موٹروے کے تمام بند سیکشنز کو کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہو رہی ہے۔
لاہور میں آج کئی روز بعد دھند نہیں رہی، تاہم ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ شہریوں کو سرد موسم میں احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے