پانچ جنوری: یوم حق خودارادیت، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج

10:15 AM, 5 Jan, 2026

سری نگر :پانچ جنوری کو مقبوضہ کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ قابض بھارتی فورسز کشمیری عوام کی آواز دبانے میں مصروف ہیں اور وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں، سڑکیں بند کی گئی ہیں اور خاردار تاریں نصب کر کے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔ کشمیری تنظیموں اور عالمی اداروں نے بھارت کی ان کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں