بلوچستان کے چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

10:26 AM, 5 Jan, 2026

چمن :بلوچستان کے علاقے چمن اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر آ گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 14 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز چمن سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں