لکی مروت :لکی مروت میں فیکٹری جانے والی بس پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی تحقیقات کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔