سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 64 ہزار روپے تک پہنچ گئی

05:17 PM, 5 Jan, 2026

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں میں خریداری کے حوالے سے تشویش پھیل گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 9200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7888 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 92 ڈالر اضافے کے ساتھ 4424 ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیا ہے۔

یہ اضافہ گزشتہ روز کے 4700 روپے کے اضافے کے بعد ایک اور بڑا تبدیلی ہے، جس نے سونے کی قیمتوں کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

مزیدخبریں