وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، پاک تاجک بزنس کونسل کے مشترکہ اجلاس اور پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم کو دورے کی دعوت تاجک صدر امام علی رحمان نے دی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی تاجکستان گیا ہے ۔

وزیر اعظم کے دورہ تاجکستان کے اختتام پر مشترکہ اعلامئے پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔ دورے کے دوران پاک تاجک بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔ بزنس کونسل باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کیلئے تجاویز دے گی ۔

تاجکستان میں کاسا 1000 منصوبے کے 4رکن ممالک کا اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں پاکستان ، تاجکستان ، افغانستان اور کرغزستان کے سربراہان شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم نواز شریف پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔ سہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں