آزاد کشمیر کا وہ گاؤں جہاں ہر گھر کا ایک فرد ایم فل کی ڈگری رکھتا ہے

12:03 PM, 5 Jul, 2017

 جبی سیداں آزاد کشمیر کا اہم ترین گاؤں ہےیہ  پاکستان کا وہ  واحدگاؤں جہاں ہر گھر کا ایک فرد ایم فل کی ڈگری رکھتا ہے اور وہ ملک کا سب سے تعلیم یافتہ گاؤں ہے۔

مگر اہم بات یہ ہے کہ اس گاؤں میں بجلی ،پانی اور دیگر سہولیات موجود نہیں ہیں ،جبکہ موبائل فون سروس بھی ٹھیک طرح میسر نہیں ہے۔فون کی سہولت لینڈلائن کے ذریعے دی گئی ہے ۔گاؤں میں بجلی ہیجرہ گرڈ اسٹیشن سے دی جارہی ہے جبکہ گاؤں کے نمائندوں کا کہناہے کہ انہیں ہائیڈل پاور سے بجلی فراہم کی جائے جو ان کا حق ہے ۔گاؤں کے رہائیشیوں نے اپنے حق کے لیئے مظاہرہ بھی کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں